ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مرکز سے ریاست کو اعلیٰ سطحی ٹیم نامزد

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مرکز سے ریاست کو اعلیٰ سطحی ٹیم نامزد

Wed, 10 Jun 2020 19:06:05    S.O. News Service

بھٹکل :10؍جون (ایس اؤ نیوز)کرناٹک کے چار اضلاع  سمیت ملک کی 15ریاستوں کے 50اضلاع ؍شہر وں میں کورونا کے زیادہ معاملات کی تصدیق ہونے پر ان علاقوں میں مرکزی حکومت  نے اعلیٰ سطحی ٹیموں کو نامز دکیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق  مرکزی وزارت برائے صحت عامہ اور خاندانی فلاح و بہبودی کی طرف سے مختلف ریاستوں کو روانہ کی گئی ٹیموں میں تین ممبران ہیں۔ ان میں محکہ  صحت  کے دو ماہرین (وبائی امراض کے ماہریا ڈاکٹر)اور ایک انتظامیہ  کاموں میں صلاح ومشورہ دینے والے سنئیر جوائنٹ سکریٹری شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے پیر کو ریاستی حکومتوں کے نام  سرکلر جاری کرتے ہوئے جن اضلاع یا شہروں میں کورونا معاملات میں اضافہ ہورہاہے وہاں گھر گھر کا سروے کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی اعلیٰ سطحی ٹیم کے نامزدگی کی اطلاع ملی ہے۔

مہاراشٹرا اور تمل ناڈو میں فی کس 7اضلاع؍شہری علاقوں کا اعلیٰ سطحی ٹیمیں دورہ کریں گی۔ اسی طرح آسام میں 6،مدھیہ پردیش میں 5،راجستھان میں 5،اڑیسہ میں 5، تلنگانہ میں 4،ہریانہ میں 4،بہار اور اترپردیش میں چار چار، گجرات میں تین ، دہلی میں تین اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں تین تین اضلاع یا شہروں میں  اعلیٰ سطحی ٹیم جائے گی۔

کیا کام کریں گے؟ کنٹین منٹ زون میں ٹیکنیکل تعاون دینے کے علاوہ کورونا وائرس کے انسداد کو لےکر ٹیمیں ریاستی حکومت کو صلاح ومشورہ دیں گے اور زمینی سطح پر کام کریں گے۔ اسی طرح یہ ٹیمیں صحت مراکز کا بھی دورہ کریں گی ، ساتھ ہی اضلاع اور شہروں میں نتیجہ خیز علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی نگرانی کریں گے۔


Share: